کراچی بچی سے دست درازی کی کوشش‘سکول کا چوکیدار گرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 12 جنوری 2018 16:01

کراچی بچی سے دست درازی کی کوشش‘سکول کا چوکیدار گرفتار
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جنوری۔2018ء) کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں 4سالہ بچی نے والدین کو چوکیدار کی بدتمیزی سے آگاہ کردیا جس پرمشتعل افراد نے سکول پر دھاوا بول دیا جبکہ ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔کراچی میں 4سالہ عمارہ بہادری اور ہمت کا نشان بن گئی،عمارہ کے ساتھ سکول کے چوکیدار نے نازیباں حرکتیں کرنے کی کوشش کی ،جس پر بچی نے گھر جاکر والدین کو اطلاع دے دی ،والدین سکول پہنچے اور چوکیدار کو دھر لیا۔

(جاری ہے)

خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی تو عوام کی بڑی تعداد بھی سکول پہنچ گئی اور توڑ پھوڑ شروع کردی، سکول میں توڑ پھوڑ کر کے شیشے اور درازے توڑ ڈالے،ملزم کی بھی خوب درگت بنائی، جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔مشتعل افراد نے تھانے جانے کی کوشش بھی کی، رینجرز نے لوگوں کو تھانے جانے سےروک دیا۔یوں ننھی عمارہ نے بروقت اطلاع دے کر ملزم کو قانون کے شکنجے میں پہنچا دیا۔بچی کے والد نے بتایا کہ عمارہ نے بتایا کہ چوکیدار نے اس کو جسم پر ہاتھ لگایا ہے،عمارہ کو علاقے کےایک نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا میڈیکل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :