قصور میں معصوم بچی کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے جس سے پاکستانی قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں

سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف کی بات چیت

جمعہ 12 جنوری 2018 16:50

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف نے کہا کہ قصور میں معصوم بچی کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے جس سے پاکستانی قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں ۔سفاک قاتلوں نے معصوم پھول کو بے دردی سے قتل کیا جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ایسے بھیڑے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔پنجاب حکومت اصل قاتلوں کو فوری گرفتار کرئے اور ان کو سر عام پھانسے کے پھندے پر لٹکایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میرپور کے ماہر معالج ہومیو پیتھک ڈاکٹر امجد انصاری کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان کی رہائش گاہ میں فاتحہ خوانی کے موقعہ پر ملنے والے مختلف لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر سابق ڈی جی ہیلتھ آزاد کشمیر ڈاکٹر عبدالقدوس، چودھری وقاص اشرف ایڈووکیٹ،چودھری عمر اکرم ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر امجد انصاری کے بھائی طارق محمود انصاری اور دیگر بھی موجود تھے۔

بعد ازاں چودھری محمد اشرف نے سینئر صحافی افتخار احمد( ببلو )کی والدہ محترمہ اور میاں محمد ٹاون میں چودھری پرویز رشید کے حقیقی بھائی چودھری اورنگزیب جو برطانیہ میں وفات پا گئے تھے کی فاتحہ خوانی کے لیے ان کی رہائش گاہ گئے اور مرھوم کے لواحقین اور چودھری پرویز رشید سے افسوس کا اظہار بھی کیا اس موقعہ پر چودھری جمیل اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔

چودھری محمد اشرف نے کہا پاکستان کے سیاسی حالات مزید خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ وفاقی اور پنجاب حکومت لوگوں کو جان و مال کا تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا آزاد کشمیر حکومت کی کارکردگی بھی مایوس کن ہے میرٹ اور گڈ گورننس کے ہوائی دعوے کیے جا رہے ہیں عملی طور پر میرپور کے سرکاری اداروں میںمیرٹ کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :