حکومت بلدیاتی الیکشن کروانے میں سنجیدہ نہیں‘وزیراعظم نے بلدیاتی الیکشن کروانے کا جھوٹا اعلان کیا

عام آدمی پارٹی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری علی رضا اکبر ایڈووکیٹ کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 12 جنوری 2018 16:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) حکومت بلدیاتی الیکشن کروانے میں سنجیدہ نہیں،وزیراعظم نے بلدیاتی الیکشن کروانے کا جھوٹا اعلان کیا۔ان خیالات کا اظہار عام آدمی پارٹی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری علی رضا اکبر ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر مارچ میں بلدیاتی الیکشن نہ کروائے گئے تو وزیراعظم صادق وآمین نہیں رہیں گے اور ان کے خلاف تحریک چلائیں گے۔

بلدیاتی الیکشن کی لال بتی دکھا کر عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔جھوٹے وعدے کر کے عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔بلدیاتی الیکشن کی تاریخیں کئی مرتبہ دی گئیں عمل درآمد ایک پر بھی نہ ہو سکا۔ہائی کورٹ کے فیصلے کو نظر انداز کر کے موجودہ حکومت توہین عدالت کے مرتکب ہو رہی ہے۔بلدیاتی وترقیاتی اداروں میں سیاسی ایڈمنسٹریٹر تعینات کر کے موجودہ حکومت بدیاتی الیکشن سے راہ فرار حاصل کرنا چاہتی ہے۔