ْآزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند نہ ہوسکا

لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16سے 17گھنٹے تک بڑھ گیا جبکہ دیہی علاقوں میں دو سے تین روز تک بجلی بند ہونا معمول بن گیا

جمعہ 12 جنوری 2018 16:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند نہ ہوسکا ، دورانیہ 16سے 17گھنٹے تک بڑھ گیا جبکہ دیہی علاقوں میں دو سے تین روز تک بجلی بند ہونا معمول ہوگیا ہے ! وزیر اعظم آزادکشمیر فوری طور پر نوٹس لیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر سمیت مظفرآبا دکے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کے باعث جہاں انسانی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی وہاں شہری حلقوں میں 16سے 17گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں دو سے تین روز گزرجانے کے باوجود بجلی بحال نہ ہوسکی ، عوام کا مختلف علاقوں میں شدید احتجاج ، وزیر اعظم آزادکشمیر ، وزیر برقیات فوری طور پر نوٹس لے کر ، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں ، بصورت دیگر عوام شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیگی۔

متعلقہ عنوان :