گرلز ہائی سکول راجپیاں کی پرنسپل اپنا گھر کا راشن پانی نکالنے کیلئے طلبا سے ہر ہفتے 5سو سے ایک ہزار روپے وصول کرنے لگیں ‘ پیسے نہ لانے والی لڑکیوں پر مختلف سزائوں کا انکشاف

جمعہ 12 جنوری 2018 16:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) گرلز ہائی سکول راجپیاں کی پرنسپل اپنا گھر کا راشن پانی نکالنے کیلئے طلبا سے ہر ہفتے 5سو سے ایک ہزار روپے وصول کرکے نہ لانے والی لڑکیوں پر مختلف سزائیں جبکہ غیر حاضر رہنے والوں سے دو سو سے پانچ سو روپے وصول کیا جاتا ہے محکمہ تعلیم ڈی او زنانہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے پرنسپل شمس النساء شکور کے خلاف نوٹس لیں ، بصورت دیگر عوام راجپیاں تا مظفرآباد روڈ کو احتجاج کرکے بند کردیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گرلز ہائی سکول راجپیاں کی پرنسپل شمس النساء سکول کی بے تاج بادشاہ بن گئی ، غریب طلبا سے کبھی ہیٹر ، کبھی کرسیاں ، کبھی سرخی پائوڈر اور اپنے کپڑوں کیلئے فنڈ کے نام پر پانچ سو سے ایک ہزار روپے وصول کیا جاتا ہے جبکہ غریب والدین کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اتنی طاقت نہیں کہ ہم اپنی بچیوں کو پرائیوٹ سکول میں داخل کریں جبکہ پرنسپل شمس النساء مہینے میں بچیوں سے ہزاروں روپے وصول کرتی ہے جبکہ غیر حاضر ہونے والی بچیوں سے بھی دو سو سے تین سو روپے جرمانہ وصول کیا جاتا ہے جس پر والدین نے محکمہ تعلیم ، سیکرٹری تعلیم ، ڈی او زنانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شمس النساء شکور کا تبادلہ کہیں اور کرکے غریب بچیوں کو جرمانوں سے بچائیں ، بصورت دیگر والدین شدید احتجاج کرکے راجپیاں تک مظفرآباد سڑک بند کردیں گے ، جس کی ذمہ داری محکمہ تعلیم پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :