امریکی لڑکی نے ٹیٹرس گیم سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا

جمعہ 12 جنوری 2018 15:59

امریکی لڑکی نے ٹیٹرس گیم سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا
(اردو پوائنٹ تازہ اخبار 12۔ جنوری 2018) 20 سالہ امریکی لڑکی نے انوکھا فیصلہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ریاضی کی طالبہ امریکی لڑکی نے ایک گیم سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نورالماہ جبین حسن ایک نوجوان سے بہت محبت کرتی تھی۔جس کی ایک حادثے میں موت واقع ہو گئی۔اس کے بعد نور الماہ جبین نے ٹیٹرس نامی گیم کی محبت میں گرفتار ہو گئی اور اس سے شادی کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ماہ جبین کا کہنا ہے کہ اس نے اس گیم سے متعلق بہت کچھ سن رکھا تھا۔اور جب اس نے یہ گیم کھیلنا شروع کی تو وہ اس کی محبت میں گرفتار ہو گئی۔ماہ جبین کا مزید کہنا ہے کہ اس کی ٹیٹرس سے شادی کی تقریب قانونی ہو گی۔اور وہ اس شادی میں اپنے دوستوں کو شرکت کرنے کی بھی دعوت دیں گی۔دوسری طرف ماہ جبین کے والدین اس کی اس عمل سے سخت پریشان ہیں۔جب کہ ماہ جبین کا کہنا ہے کہ بہت سارے لوگ اس کے اس عمل کو سراہا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :