راولپنڈی ،درجنوں خواتین پر چھریوں سے حملہ کرکے قتل اور زخمی کرنے والے

دسویں جماعت کے جنونی نوجوان مجرم کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

جمعہ 12 جنوری 2018 15:58

راولپنڈی ،درجنوں خواتین پر چھریوں سے حملہ کرکے قتل  اور زخمی  کرنے والے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جنوری2018ء) :روالپنڈی کی مقامی عدالت نے درجن سے زائد خواتین کو چھریاں مارنے والے دسویں کلاس کے جنونی ملزم کو قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوجوان نے فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال کی نرس کو چھری مار کر قتل اور اس کی بہن سمیت 15خواتین کو زخمی کر دیا تھا ۔جبکہ راولپنڈی کے ایڈیشنل جج قمر سلطان نے اس مقدمے کی سماعت کی ۔سماعت کے دوران ملزم محمد علی کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں ملزم کو قتل کی دفعہ میں عمر قید جبکہ اقدام قتل کی دفعہ میں دس سال قید کی سزا سنادی ہے ۔ 

متعلقہ عنوان :