زینب قتل کیس میں اہم پیش رفت ; زینب کے قاتل کا ڈی این اے میچ کر گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 جنوری 2018 15:50

زینب قتل کیس میں اہم پیش رفت ; زینب کے قاتل کا ڈی این اے میچ کر گیا
قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2018ء) : قصور کی ننھی پری زینب کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس میں ملوث ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ زینب قتل کیس ماضی میں ہوئے ایسے واقعات کا تسلسل ہے۔

(جاری ہے)

زینب کے قتل اور ماضی کے دیگر واقعات میں ایک ہی قاتل کے ملوث ہونے کا انکشاف ہے۔ کیس میں ڈی این اے مبینہ قاتل سے میچ کر گیا۔ماضی میں ہونے والے 6 واقعات میں بھی ڈی این اے ایک ہی ملزم تھا جس سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ زینب کا قتل ماضی کے واقعات کا ہی ایک تسلسل ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ ملزم کوئی سیریل کلر معلوم ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :