پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری

جمعہ 12 جنوری 2018 16:48

پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء)پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے اپنی سالانہ فہرست جاری کی ہے جس میں پاسپورٹس کی طاقت کا معیار بغیر ویزا، ای ویزا یا ویزا آن ارائیول کو قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

فہرست کے مطابق ایک بار پھر جرمن پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین قرار پایا جس کے شہری 177 ممالک میں ویزے کے بغیر یا وہاں پہنچنے پر ویزا حاصل کر لیتے ہیں۔پاکستانی پاسپورٹ پر یہ سہولت 30 ممالک کیلئے ہے اور اس طرح وہ چوتھے نمبر پر ہے جو پہلے کے مقابلے میں کافی بہتر ہے کیونکہ کافی عرصے سے افغانستان کے بعد دوسرا کمزور ترین پاسپورٹ پاکستان کا ہی قرار دیا جا رہا تھا۔