ملک بھر میں 6ہزار یوٹیلیٹی سٹوروں پر 150 اشیا ء کی قلت پیدا ہو گئی

سٹوروں کی ماہانہ سیل 4 ارب سے کم ہو کر ایک ارب روپے رہ گئی‘نجی ٹی وی

جمعہ 12 جنوری 2018 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) ملک بھر میں 6ہزار یوٹیلیٹی سٹوروں پر 150 اشیا ء کی قلت پیدا ہو گئی، سٹوروں کی ماہانہ سیل 4 ارب سے کم ہو کر ایک ارب روپے رہ گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں، چاول، چینی اور کو کنگ آئل سمیت نجی کمپنیوں کی چھوٹی بڑی 150 کے قریب اشیا ء کی قلت پیدا ہونے سے غریب اور متوسط طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن اوپن مارکیٹ سے چینی خرید کر ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر سپلائی کرتی ہے۔ حکومت نے 2017 میں پونے تین ارب روپے ادا کرنے تھے جو ابھی تک ادا نہیں کئے گئے۔ پچھلے 4 سال میں وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹوروں کی مد میں کوئی رقم ادا نہیں کی جو اب مجموعی طور پر 29 ارب روپے ہو گئی ہے۔ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ابھی تک فنڈز نہیں دئیے جب فنڈز ملیں گے تو خریداری کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :