یونان کی حکومت نے 18پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا ،جیل منتقل کر دیا گیا

جمعہ 12 جنوری 2018 16:48

یونان کی حکومت نے 18پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا ،جیل منتقل کر دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) غیر قانونی طریقے سے یونان میں داخل ہونے والے 18پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ، ائیر پورٹ سے حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسانی سمگلرز کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے یونان میں داخل ہونے والے مزید 18پاکستانیوں کو گزشتہ روز نجی ائیر لائن کی پرواز 764کے ذریعے واپس بھجوا دیا گیا ۔ امیگریشن حکام نے بیدخل کئے گئے پاکستانیوں کو ائیر پورٹ سے ہی حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا ۔ اس موقع پر ملاقات کے لئے ائیر پورٹ پر موجود لواحقین کو ملاقات کی اجازت نہ دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :