ملک میں جمہوریت کا تسلسل مستحکم ہورہا ہے،

2018میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے، مریم اورنگزیب آمریت کے دور میں 9سال تک عوام کی آواز ایوانوں تک نہیں پہنچنے دی گئی، ہمیں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر ملکی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا قصور واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،پنجاب حکومت سزاؤں کو عبرتناک بنانے کیلئے اقدمات کررہی ہے، ماں اور بچے کی صحت پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے، صحت سے متعلق مسائل حل کرنے سے غربت میں کمی آئیگی، گول میز کانفرنس سے خطاب

جمعہ 12 جنوری 2018 16:48

ملک میں جمہوریت کا تسلسل مستحکم ہورہا ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کا تسلسل مستحکم ہورہا ہے۔2018میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔ آمریت کے دور میں 9سال تک عوام کی آواز ایوانوں تک نہیں پہنچنے دی گئی۔ہمیں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر ملکی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

قصور واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔پنجاب حکومت سزاؤں کو عبرتناک بنانے کیلئے اقدمات کررہی ہے۔ ماں اور بچے کی صحت پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ صحت سے متعلق مسائل حل کرنے سے غربت میں کمی آئیگی۔جمعہ کو گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد سے ترقی کے بیانئے کا وژن سچ ہوتا دکھائی دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ پائیدارترقیاتی اہداف کیلئے ہم اپنے پارلیمانی وسائل استعمال کریں،انہوں نے کہا کہ ہماری متعلقہ حکومتیں پائیدار ترقی کے حصول کیلئے مقرر کردہ اہداف پر عمل پیرارہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قصور واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ہماری ذمہ داری ہے ایسے اقدامات کریں کہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قانون ایسا ہونا چاہیے ہر سطح پر جس پر عملدرآمد کیا جاسکے، وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ پنجاب حکومت سزاؤں کو عبرتناک بنانے کیلئے اقدمات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسولؐ نے حقوق العباد پر زیادہ زور دیا ہے،مساجد سے حقوق العباد سے متعلق آگاہی دینے کی زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نصاب میں بھی اس سے متعلق آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائمری سطح تک والدین اور اساتذہ کو بچوں میں اس سلسلے میں آگاہی پیدا کر نی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ اپنے حلقوں میں وژن 2025 سے متعلق تصاویر کے ذریعے تجاویز دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آبادی پر نیشنل پارلیمنٹری کانفرنس منعقد کرنیوالے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارلیمنٹری کانفرنس پاکستان کو درپیش مسائل پر غور و خوض کریگی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ماں اور بچے کی صحت پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت سے متعلق مسائل حل کرنے سے غربت میں کمی آئیگی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ گلگت بلتستان سے بلوچستان تک یہ ملک ہم سب کا ہے،ہمیں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر ملکی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد اور قانون سازی سے پیچیدہ مسائل حل ہوسکتے ہیں۔وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ آمریت کے دور میں 9سال تک عوام کی آواز ایوانوں تک نہیں پہنچنے دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کا تسلسل مستحکم ہورہا ہے۔2018میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو اور ٹی وی پر عوامی آگاہی سے متعلق پروگرام شروع کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :