لیبیا نے بقیہ کیمیائی اسلحہ بھی تلف کردیا،امریکہ کا خیر مقدم

جمعہ 12 جنوری 2018 16:48

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) امریکہ نے لیبیا کے باقی ماندہ کیمیائی اسلحے کا ذخیرہ تباہ کر نے کا خیر مقدم کرتے ہوئے شام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام سے مکمل طور پر چھٹکارہ حاصل کرے۔ترک خبر رساں ادارے نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قذافی کے دور کے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو تلف کرنے پر امریکہ لیبیا کو مبارک باد پیش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی انتظامیہ شام سے بھی مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنا کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام مکمل طور پر بند کر دے اور اس بات کی ضمانت دے کہ آج کے بعد یہ ہتھیار شامی عوام کے خلاف استعمال نہیں کیے جا سکیں گے۔دوسری جانب کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم نے گزشتہ روز لیبیا کی جانب سے موجود اس نوعیت کے ہتھیاروں کی آخری کھیپ تباہ کر دینے کے اقدام کو سراہا۔ تنظیم نے اس اقدام کو دنیا کو زیادہ پر امن بنانے کے لیے ایک "تاریخ ساز موقع "قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :