سعودی عرب کا اہم اعلان،خواتین تنہا سفر کیلئے سیاحتی ویزہ لے سکیں گی

جمعہ 12 جنوری 2018 16:42

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) سعودی وزارت قومی ورثہ سیاحت و ثقافت کے ترجمان نے کہا ہے کہ 25سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین اکیلے سیاحتی ویزے کی اہل ہوں گی جبکہ 25سال سے کم عمر لڑکی کے ہمراہ خاندان کے کسی فرد کا ساتھ ہونا لازم ہوگا۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں حکام کا کہناہے کہ سیاحتی ویزا ہر شخص کیلئے علیحدہ ہوگا اور اس کی میعاد 30 دن ہوگی۔قومی ورثہ سیاحت و ثقافت کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاحتی ویزے کا اجراء مارچ 2018سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :