طاہر القادری کی خواہش ہے کہ حکومت ختم ہو جائے اور سینیٹ کے انتخابات نہ ہوں، سینیٹر عبدالقیوم

جمعہ 12 جنوری 2018 16:42

طاہر القادری کی خواہش ہے کہ حکومت ختم ہو جائے اور سینیٹ کے انتخابات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) ایوان بالا کے رکن سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ طاہر القادری کی خواہش ہے کہ حکومت ختم ہو جائے اور سینیٹ کے انتخابات نہ ہوں، زینب کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ سینیٹ کے انتخابات کو رکوانے کی سازش کی جارہی ہے، ہماری خواہش ہے کہ اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کریں، طاہر القادری کی خواہش ہے کہ حکومت ختم ہو جائے مگر ایسا نہیں ہوگا اور حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ پر امن مظاہرے کئے جاسکتے ہیں لیکن قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیںدی جاسکتی۔ قصور واقعہ کے بعد احتجاج کرنے والوں نے سرکاری عمارتوں اور پولیس پر حملے کئے۔

متعلقہ عنوان :