پنجاب حکومت نے قصور واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے انتظامیہ کو ہدایات دی ہیں،

وفاقی وزیر قانون و انصاف چوہدری محمود بشیر ورک کی میڈیاسے گفتگو

جمعہ 12 جنوری 2018 16:42

پنجاب حکومت نے قصور واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے انتظامیہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف چوہدری محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے قصور واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے انتظامیہ کو ہدایات دی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کچھ عناصر ایسے موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں، بہت جلد زینب کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ معاشرے کے لئے بد نامی کا باعث ہے اور سرکاری عمارتوں اور پولیس پر حملے درست نہیں۔

متعلقہ عنوان :