امریکی صدر کا امیگریشن اصلاحات سے متعلق متنازعہ بیان

جمعہ 12 جنوری 2018 16:39

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں امیگریشن اصلاحات پر مبینہ طور پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے امریکی قانون سازوں کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ امریکا ’گندے ممالک‘ سے آنے والوں لوگوں کو اپنے ہاں قبول کیوں کری ان کا اشارہ مبینہ طور پر ہیٹی، ایل سلواڈور اور افریقی ممالک کی طرف تھا۔ وائٹ ہاؤس نے اس بیان کو مسترد نہیں کیا اور نہ ہی امریکا کے تمام میڈٰیا اداروں نے اسے رپورٹ کیا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایسے افراد کو امریکا سے نکال دینا چاہیے۔ اس بیان پر امریکا میں کئی حلقوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔