جرمنی میں حکومت سازی کی کوششیں جاری ہیں

جمعہ 12 جنوری 2018 16:39

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے قدامت پسند سیاسی اتحاد اور مرکزی اپوزیشن جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے مابین مخلوط حکومت سازی کے مذاکرات کے ابتدائی دور میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق فریقین کسی نتیجے پر پہنچنے کے لئے مذاکرات میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

ان مذاکرات میں یہ فیصلہ کیا جانا ہے کہ ان جماعتوں کو حکومت سازی کے لیے آپس میں باقاعدہ بات چیت کرنی چاہیے یا نہیں۔ گزشتہ برس 24ستمبر کے پارلیمانی الیکشن میں میرکل کی سیاسی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین اور اس کی ہم خیال کرسچین سوشل یونین قطعی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی تھیں۔ اسی لیے اب صرف ایک مخلوط حکومت ہی قائم ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :