Live Updates

عمران خان کا سابق آئی جی کی پولیس کرپشن رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ

سابق آئی جی کی پولیس کرپشن رپورٹ منظر عام پر آنی چاہیے، رپورٹ میں حکومت کو تین چیزوں کا ذمہ دار قرار دیا گیا، سانحہ ماڈل ٹائون اور قصور میں پولیس کا بگاڑ نظر آیا، چیئرمین تحریک انصاف

جمعہ 12 جنوری 2018 16:35

عمران خان کا  سابق آئی جی کی پولیس کرپشن رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سابق آئی جی کی پولیس کرپشن رپورٹ منظر عام پر آنی چاہیے تا کہ عوام کو حقائق کا علم ہو، رپورٹ میں حکومت کو تین چیزوں کا ذمہ دار قرار دیا گیا، سانحہ ماڈل ٹائون اور قصور میں پولیس کا بگاڑ نظر آیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عمران خان نے سابق آئی جی کی پولیس کرپشن رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کر دیا،عباس خان نے پولیس رپورٹ 1992-93 میں ہائی کورٹ میں پیش کی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون اور قصور میں پولیس کا بگاڑ نظر آیا، رپورٹ منظر عام پر آنی چاہیے تا کہ عوام کو حقائق کا علم ہو، رپورٹ میں پنجاب حکومت کو تین چیزوں کا ذمہ دار قرار دیا گیا، رپورٹ میں پولیس رشوت،کریمنلز کی بھرتی جیسے حقائق شامل ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات