طاہر القادری لوگوں کو تربیت کی بجائے اشتعال انگیزی کر تے ہیں،ہر بندہ اپنا اپنا کام کرے تو بہتر پاکستان بنا سکتے ہیں ،ہر شعبے کے لوگوں کی بہتر تربیت ہونی چاہیئے

وزیر مملکت خزانہ رانا محمد افضل کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 12 جنوری 2018 16:35

طاہر القادری  لوگوں کو تربیت کی بجائے اشتعال انگیزی کر تے ہیں،ہر بندہ ..
اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ طاہر القادری لوگوں کو تربیت دینے کے بجائے اشتعال انگیزی کر تے ہیں،ہر بندہ اپنا اپنا کام کرے تو بہتر پاکستان بنا سکتے ہیں ،کمی یہی ہے کہ ہر کو ئی اپنا کام نہیں کر رہا ، ہر شعبے کے لوگوں کی بہتر تربیت ہونی چاہیئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے رانا افضل نے کہا کہ ہر بندہ اپنا اپنا کام کرے تو بہتر پاکستان بنا سکتے ہیں کمی یہی ہے کہ ہر کو ئی اپنا کام نہیں کر رہا ، ہر شعبے کے لوگوں کی بہتر تربیت ہونی چاہیئے ، طاہر القادری لوگوں کو تربیت دینے کے بجائے اشتعال انگیزی کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان بہتری کی طرف جا رہاہے ، ہماری پولیس کو اس سے بہتر ہونا چاہیئے اور بہتری آ رہی ہے