جاپانی وزیر دفاع کا چین کے کروز میزائلوں کو مارگرانے کی ضرورت کا عندیہ

وزارت دفاع کی طرف سے مستقبل میں چین کے کروز میزائل پروگرام کا جواب دینے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے

جمعہ 12 جنوری 2018 15:46

جاپانی وزیر دفاع کا چین کے کروز میزائلوں کو مارگرانے کی ضرورت کا عندیہ
ہاوائے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) ایک تبصرے میں جس کی وجہ سے جاپان کی دفاعی پالیسی کے بارے میں تنازعہ پیدا ہونے کا امکان ہے۔ وزیر دفاع اٹ سنوری اونوڈیرا نے کہا کہ جاپان کو چاہئے کہ وہ کروزمیزائلوں کو روکنے کی صلاحیت رکھنے والا جامع نظام تعمیر کرنا چاہئے، جاپان ،شمالی کوریا جس نے حالیہ برسوں میں بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کئے ہیں کی طرف سے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کیلئے میزائل ڈیفنس سسٹم کے زمین پر قائم قسم ایجس اشور متعارف کرائے گا ، اونو ڈیرا کے تبصرے میں تجویز پیش کی گئی ہے جاپان کو چاہئے کہ وہ ممکنہ کروز حملوں کیلئے تیاررہنے کے پیش نظر ایجس اشور کو توسیع دینی چاہئے، جاپان کے قریبی ممالک میں سے چین کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ایسے کروز میزائلوں کی تیاری کی کوشش کررہا ہے جو تیزی سے سفر کر سکتے ہیں اور جن کی رینج روایتی میزائلوں سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

جاپان کے وزیر دفاع نے جاپان کی میزائل دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لئے یہ بیان ہوائی میں جزیرہ کوائی میں امریکی فوج کے ایجس اشور ٹیسٹ سائٹ کے اپنے پہلے دورے کے بعد دیا ہے،حکومت جاپان امریکہ کی طرف سے مرتب کردہ مجوزہ میزائل دفاعی نظام مربوط فضائی و میزائل دفاع (آئی اے ایم ڈی ) کی شمولیت کی جانب جھک رہی ہے ،آئی اے ایم ڈی کا ہدف نہ صرف بیلسٹک میزائل بلکہ کروز میزائل اوردیگر فضائی خطرات بھی ہیں۔

بعض دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مزاحمت کرنیوالے میزائل کی نئی قسم ایس ایم ۔6کسی بھی کروز میزائل کو مارگرا سکتا ہے اگر یہ ایجس اشور پر نصب ہو ،جاپان کی وزارت دفاع کی طرف سے یہ مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے کہ جاپان کو مستقبل میں چین کے کروز میزائل پروگرام کا جواب دینا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :