بیرونی صنعتی و کاروباری اداروں کو چین کے اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہئے، چینی وزارت خارجہ

چین بیرونی کاروباری اداروں کا خیر مقدم کرتا ہے، ان اداروں کو چینی عوام کے قومی جذبات کا احترام کرنا چاہئے، لو کھانگ

جمعہ 12 جنوری 2018 15:46

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) بیرونی صنعتی و کاروباری اداروں کو چین کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہئے،چینی عوام کے قومی جذبات کا احترام کرنا چاہئے ۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے کہا کہ چین بیرونی صنعتی و کاروباری اداروں کا خیر مقدم کرتا ہے تاہم ان اداروں اور کمپنیوں کو چین کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہئے ، چین کے قانون پر عمل پیرا رہنا چاہئے اور چینی عوام کے قومی جذبات کا احترام کرنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

یہ تمام بیرونی صنعتی و کاروباری اداروں کی چین میں کاروباری سرگرمیوں اور چین کے ساتھ تعاون کی بنیاد ہے ۔ یاد رہے کہ منگل کے روز بیرونی ادارے میریٹ گروپ نے اپنے چینی اراکین کو میل کے زریعے بھیجے جانے والے سوالنامہ میں ایک سوال آپ کا تعلق کس ملک سے ہے شامل کیا ہے جبکہ جواب کے انتخاب میں ہانگ کانگ ، مکاو ، تائیوان اور تبت کو بطور ریاستیں فہرست میں شامل کیا ۔اگرچہ ادارے کی جانب سے دو مرتبہ معافی مانگتے ہوئے مذکورہ سوالنامے کو بدھ کے روز منسوخ کر دیا گیا مگر مذکورہ اقدام سے چین کے ایک حساس معاملے کو چھیڑا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :