مصر میں سابق چیف آف اسٹاف صدارتی انتخابات میں حصّہ لیں گے

مصری عوام کو تفصیلات بتانے کے لیے جلد ایک پریس کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا،پارٹی بیان

جمعہ 12 جنوری 2018 15:43

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) مصر میں سابق چیف آف اسٹاف لیفٹننٹ جنرل سامی عنان کی جماعت نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی سربراہ سامی عنان کو مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے بطور امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پارٹی کے بیان میں کہاگیاکہ عنان اپنی نامزدگی اور انتخابات میں حصّہ لینے پر آمادہ ہیں اور اس حوالے سے مصری عوام کو تفصیلات بتانے کے لیے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سامی حافظ عنان فروری 1948 میں مصر کے صوبے دقہلیہ کے گاؤں سلامون میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے فرانس میں حربی امور کے کالج میں تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد ناصر ملٹری اکیڈمی سے نیشنل ڈیفنس فیلو شپ حاصل کی۔ انہوں نے مصری فوج میں بتدریج ترقی پاتے ہوئے 1998 میں آپریشنز برانچ کے سربراہ کا منصب حاصل کیا۔ جنوری 2000 میں وہ فضائی دفاعی افواج کے چیف آف اسٹاف اور پھر 2001 میں فضائی دفاعی افواج کے کمانڈر بنے۔ سال 2005 میں سابق صدر حسنی مبارک نے انہیں مصری افواج کا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :