ایران پر لازم ہے کہ خطّے کو غیر مستحکم کرنے سے رٴْک جائے ،ٹرمپ

امید ہے امریکا ایران پر جوہری معاہدے کے تحت ہٹائی گئی پابندیاں بحال نہیں کریں گے،ٹرمپ کا فرانسیسی صدرکوفون

جمعہ 12 جنوری 2018 15:43

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانوئل ماکروں سے ٹیلی فون پر رابطے میں اس امر کی اہمیت پر زور دیا ہے کہ ایران خطّے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سرگرمیاں روک دے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات وہائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتائی گئی۔

(جاری ہے)

فرانسیسی صدارتی محل الیزے کے مطابق فرانسیسی صدرعمانوئل ماکروں نے اس موقع پر باور کرایا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے تمام فریقوں پر معاہدے کا احترام لازم ہے۔

معاہدے پر درست طریقے سے عمل درآمد کے علاوہ ایران کے ساتھ اٴْس کے بیلسٹک پروگرام اور اٴْس کی علاقائی پالیسیوں کے حوالے سے بات چیت ہونی چاہیّے تا کہ مشرق وسطی میں زیادہ بڑے پیمانے پر استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔توقع ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اٴْن پابندیوں کو دوبارہ عائد نہیں کریں گے جو جوہری معاہدے کے تحت ایران پر سے اٹھائی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :