سعودی عرب میں اکیلی خاتون بھی سیاحتی ویزا حاصل کرسکیں گی

سیاحتی ویزا ہر شخص کیلئے علیحدہ ہوگا اور اس کی میعاد 30 دن ہوگی،ڈی جی کمیشن لائسنسنگ ڈپارٹمنٹ

جمعہ 12 جنوری 2018 15:43

سعودی عرب میں اکیلی خاتون بھی سیاحتی ویزا حاصل کرسکیں گی
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) سعودیہ قومی ورثہ سیاحت و ثقافت کے ترجمان نے کہا ہے کہ 25سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین اکیلے سیاحتی ویزے کی اہل ہوں گی جبکہ 25سال سے کم عمر لڑکی کے ہمراہ خاندان کے کسی فرد کا ساتھ ہونا لازم ہے۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق کمیشن لائسنسنگ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل عمر المبارک نے کہا کہ سیاحتی ویزا ہر شخص کیلئے علیحدہ ہوگا اور اس کی میعاد 30 دن ہوگی۔قومی ورثہ سیاحت و ثقافت کے ترجمان کے مطابق سیاحتی ویزے کا اجراء اس سال کے تیسرے ماہ سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :