زینب کے والد نے سابق وزیر اعظم سے ملاقات سے انکار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 جنوری 2018 15:12

زینب کے والد  نے سابق وزیر اعظم سے ملاقات سے انکار کر دیا
قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2018ء): سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز زینب کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے جاتی امرا سے قصور روانہ ہو گئے لیکن زینب کے والد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

زینب کے والد نے موقف اختیار کیا کہ میری بچی کو انصاف دیا جائے، جب تک میری بچی کو انصاف نہیں ملے گا میں سابق وزیر اعظم سے ملاقات نہیں کروں گا۔ زینب کے والد نے اپنے اوپر دباؤ ڈالے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔