سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی جماعتوں سے قصور جیسے افسوسناک سانحات کے سدباب کیلئے پارلیمانی جماعتوں سے تحریری تجاویز طلب کر لیں

جمعہ 12 جنوری 2018 15:41

سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی جماعتوں سے قصور جیسے افسوسناک سانحات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی جماعتوں سے قصور جیسے افسوسناک سانحات کے سدباب کے لئے خصوصی کمیٹی کے قیام کے حوالے سے پارلیمانی جماعتوں سے تحریری تجاویز طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں ارکان کی طرف سے تجاویز پر اپنے ریمارکس میں کہا کہ بات کرکے ختم کردینا مسئلہ کا حل نہیں‘ خصوصی کمیٹی کے حوالے سے تحریری طور پر لکھ کردیں کہ آیا ہم ایسے واقعات کو ایوان کی انسانی حقوق کی کمیٹی کے سپرد کریں یا اس کیلئے کوئی خصوصی کمیٹی ہونی چاہیے۔

تمام بچے پاکستان کے بچے ہیں‘ ہمیں ان کے لئے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ سپیکر نے کہا کہ ایسے واقعات کے فوری بعد انصاف دلانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دیں گے۔ یہ کسی جماعت کا نہیں پاکستان اور ہمارے بچوں کا مسئلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :