قبائلی علاقوں کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ انضمام کا جلد فیصلہ کیا جائے، قائد حزب اختلاف سیّد خورشید احمد شاہ

جمعہ 12 جنوری 2018 15:40

قبائلی علاقوں کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ انضمام کا جلد فیصلہ کیا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) قائد حزب اختلاف سیّد خورشید احمد شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے دائرہ کار کو قبائلی علاقہ جات تک توسیع دینے کے بعد قبائلی علاقوں کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ انضمام کا جلد فیصلہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر قائد حزب اختلاف سیّد خورشید احمد شاہ نے قبائلی علاقہ تک سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے دائرہ کار کو توسیع دینے کا بل انتہائی خوش آئند امر ہے، تمام جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔

یہ پہلا قدم ہے ہمیں توقع ہے کہ قبائلی علاقوں کا صوبہ کے پی کے میں انضمام بھی ہمارا مطالبہ ہے۔ اگر یہ ہوگیا تو یہ ہمارا تاریخی کارنامہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات کے عوام کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے ہمیں ان کا یہ حق دینا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :