دیوان فاروق موٹرزبران فیلڈ کیٹیگری میں شامل،نوٹیفکیشن جاری

نئی آٹو پالیسی میں ایک اور اہم پیش رفت، آٹو سیکٹر میں ایک اورکار پلانٹ کی بحالی کی راہ ہموار ہو گئی

جمعہ 12 جنوری 2018 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء)نئی آٹو پالیسی میں ایک اور اہم پیش رفت، آٹو سیکٹر میں ایک اورکار پلانٹ کی بحالی کی راہ ہموار ہو گئی، حکومت نے دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ کو بران فیلڈ کیٹیگری میں شامل کر لیا۔

(جاری ہے)

وزارت صنعت وپیداوار نے دیوان فاروق موٹرز کو بران فیلڈ کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق دیوان فاروق موٹرز کو بران فیلڈ کیٹیگری کے تحت موجودہ اسمبلی پلانٹ کے ساتھ بحال کیا جائیگا۔