ٹماٹر کھائیں یا سیب چبائیں اورکینسر بھگائیں، تحقیق

جمعہ 12 جنوری 2018 15:40

ٹماٹر کھائیں یا سیب چبائیں اورکینسر بھگائیں، تحقیق
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء)برطانیہ میں تین ممالک کے افراد پر کی جانے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ روز ٹماٹر اور سیب کھانے والے افراد پھیپھڑوں کے کینسر سمیت ان نقصانات سے بچ سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹماٹر اور فروٹ کا سگریٹ نوشی کرنے والے افراد سمیت پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا افراد کی صحت پر پڑنے والے افراد کا جائزہ لینے کے لیے 2002میں تحقیق کی گئی۔

(جاری ہے)

تحقیق کے لیے جرمنی، ناروے اور برطانیہ کے ایسیافراد کی رضاکارانہ خدمات حاصل کی گئیں جو سگریٹ نوشی کرتے رہے ہیں۔ایسے افرادجنہیں پھیپھڑوں کے مختلف امراض لاحق تھے، پروگرام میں شامل رضاکاروں کی 10 سال تک نگرانی میں رکھا گیا۔اس کے بعد تمام مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے۔نتائج سے پتہ چلا کہ وہ افراد جنہیں ٹماٹر اور سیب کی زیادہ خوراک لینے کو کہا گیا تھا۔ ان میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔ماہرین کے مطابق نتائج میںروز دو ٹماٹر اور سیب کا تیسرا حصہ کھانے والے افراد میں پھیپھڑوں کے کینسر سمیت دیگر امراض اور سگریٹ نوشی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے امکانات کم ہوگئے۔