سندھ ہائی کورٹ،ڈیری فارمرز کی دودھ کی قیمت میں اضافے کے لیے درخواست دائر، سماعت 6فروری ہوگئی

جمعہ 12 جنوری 2018 15:36

سندھ ہائی کورٹ،ڈیری فارمرز کی دودھ کی قیمت میں اضافے کے لیے درخواست ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) سپریم کورٹ کی جانب سے دودھ کی مقدار بڑھانے کے لیے لگائے جانے والے انجکشنوں پر پابندی کے بعد دودھ کی قیمتوں سے متعلق ڈیری فارمرز نے عدالت سے رجوع کرلیاہے۔جمعہ کودودھ کی قیمتوں سے متعلق ڈیری فارمرز نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ڈیری فارمرز کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں یومیہ دودھ کی مقداراور کھپت 45 لاکھ لیٹر ہے۔

(جاری ہے)

دودھ کی مقدار بڑھانے سے متعلق انجکشن پر پابندی عائد ہونے کے بعد کراچی میں دودھ کی مقدار کم ہو کر 25 لاکھ لیٹر رہ گئی ہے۔ڈیری فارمرز نے موقف اپنایاکہ دودھ کی مقدار بڑھانے کے لیے پانی ملانا پڑ سکتا ہے۔ کراچی میں سال2015 میں دودھ کی قیمت 85 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی تاہم دودھ کی کم مقدار کی وجہ سے موجودہ نرخ میں نقصان ہو رہا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں دودھ کی قیمت 85 سے بڑھا کر 96 روپے کی جائے۔درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت، کمشنر کراچی اور دیگر فریقین سے 6 فروری کو جواب طلب کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :