شاہ زیب قتل کیس،سوسائٹی کی اپیلیں سننے کیلئے لارجر بینچ تشکیل

جمعہ 12 جنوری 2018 15:36

شاہ زیب قتل کیس،سوسائٹی کی اپیلیں سننے کیلئے لارجر بینچ تشکیل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) شاہ زیب قتل کیس میں سول سوسائٹی کی اپیلوں پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے اپیلوں کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دے دیاہے۔ اپیلوں کی سماعت آج(ہفتہ)چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کراچی رجسٹری میں کرے گا۔

(جاری ہے)

شاہ زیب قتل کیس سے متعلق دائر اپیل کی سماعت کے لئے بینچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی شامل ہیں، سول سوسائٹی کی اپیلوں کی سماعت ہفتہ کوکراچی رجسٹری میں کی جائے گی۔

سول سوسائٹی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ سندھ ہائیکورٹ نے مقدمے سے اے ٹی اے کی دفعات نکالیں، انسداد دہشت گردی کی دفعات نکالنے سے ملزمان کو فائدہ ہوا، شاہ زیب قتل کیس سیشن نہیں اے ٹی اے کا مقدمہ ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ اگر شاہ رخ جتوئی جیسے ملزمان کو چھوڑا گیا تو معاشرے پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے، سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :