اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دینے کو تیار،17 جنوری کو پی اے ٹی کے احتجاج میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا

جمعہ 12 جنوری 2018 15:08

اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دینے کو تیار،17 جنوری کو پی اے ٹی کے احتجاج ..
(اردو پوائنٹ تازہ اخبار 12۔ جنوری 2018) پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اس بات کا عندیہ دیا جا چکا ہے کہ 17 جنوری کو پی اے ٹی کا ہونے والا جلسہ دھرنے کی صورت میں بھی تبدیل ہو سکتا ہے،اور اس سے متعلق اپوزیشن سے مشاورت بھی جاری ہے۔اپوزیشن بھی اب حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے تیار ہے۔متحدہ اپوزیشن کے حکومت مخالف احتجاج سے متعلق بڑی خبر سامنے آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک کے مطابق مال روڈ پر ہونے والے اس احتجاج میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین آصف علی زرداری، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید بھی شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پہلے ہی مال روڈ پر ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے اس احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :