تجارتی خسارہ 6ماہ میں17ارب96کروڑ ڈالر سے تجاوز کرنامعاشی صورتحال کے نقصان دہ ہے،عارف قاسم

جمعہ 12 جنوری 2018 15:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) تاجر رہنما عارف قاسم سابق صدر بورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور نے کہا ہے کہ 6ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 7ارب96کروڑ ڈالر سے تجاوز کرناملکی معاشی صورتحال کیلئے نقصان دہ ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے باعث حکومتی قرضوں میں مزید اضافہ ہوگا اس لیے برآمدات میں اضافہ کرکے تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کیے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

عارف قاسم نے کہا کہتجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے کیلئے برآمدات میں اضافہ سمیت مثبت اقدامات کیے جائیں، برآمدات میں اضافہ کیلئے برآمد کنندگان کے رکے ہوئے سیلز ٹیکس ریفنڈز کی فوری ادائیگی اور صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی لانے کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی لائی جائے تاکہ پاکستانی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہو اور ملکی برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :