ماربل وگرینائیٹ کے شعبہ کو ترقی دیکرملکی برآمدات بڑھائی جائیں ،خادم حسین

جمعہ 12 جنوری 2018 15:32

․ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرو چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ماربل لاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ ماربل و گرینائیٹ کے شعبہ کو ترقی دیکر ملکی برآمدات بڑھائی جائیں انہوںنے کہا کہ ماربل و گرینائیٹ کی عالمی تجارت کا سالانہ حجم 62ارب ڈالر ہے جبکہ اس تجارت میں پاکستان کا حصہ 1فیصد سے بھی کم ہے جسے بڑھا کر ملک کو خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن کیا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیرو ز پو ر بورڈ کے تاجروں کے وفود کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ پاکستان میں ماربل کے وسیع ذخائرموجود ہیں اس لیے حکومت ماربل انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے اور ماربل انڈسٹریز کو تمام ٹیکسوںسے مستثنیٰ قرار دے اور ماربل و گینائیٹ کے ملک بھر میں پھیلے ہوئے وسیع تر ذخائر کو استعمال میں لاکر ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی لائے جائے اس سے حکومت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :