افغانستان ، گزشتہ سال 20 صحافی اور میڈیا ورکر پرتشدد واقعات میں ہلاک ہوئے ، رپورٹ

جمعہ 12 جنوری 2018 15:29

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) افغانستان میں گزشتہ سال 20 صحافی اور میڈیا ورکر پرتشدد واقعات میں ہلاک ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کرنے والے افغان جرنلسٹس سیفٹی کمیٹی نے اپنی جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ 2017 میں طالبان اور داعش کی پرتشدد کارروائیوں میں بیس صحافی اور میڈیا ورکر ہلاک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 2016 کے مقابلے میں 2017 میں صحافی کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں 67 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ صحافیوں کو دھمکانے ، زخمی کرنے ، قید کرنے اور یرغمال بنانے کے 169 واقعات پیش آئے رپورٹ کے مطابق 2016 میں 13 صحافی ہلاک ہوئے تھے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :