کراچی ,نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق

جمعہ 12 جنوری 2018 15:29

کراچی ,نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) کراچی میں جمعہ کی صبح لنڈی کوتل چورنگی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق ،ضابطے کی کارروائی کیلے اسپتال منتقل جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولی کے خول برآمدمقتول اہلکاراینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈکاکارکن تھا۔وزیرداخلہ سندھ اورآئی جی سندھ نے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح گلبرگ تھانے کی حدود لنڈی کوتل چورنگی حسن زئی کوئٹہ کراچی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار23سالہ شاکراحمدولدوکیل احمدکوقتل کردیااورموقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس واقعے کی اطلاع ملنے پرفوراجائے وقوعہ پرپہنچ گئی اورنعش کواپنی تحویل میں لینے کے بعدجائے وقوعہ سے تمام شواہداکھٹے کئے بعدازاںنعش کوضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہیداسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کاکہناہے کہ مقتول اہلکارضلع پیٹرول کے اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈکاکارکن تھااوراونگی ٹائون کارہائشی بتایاجاتاہے ۔مقتول واقعے کے وقت گھرسے ڈیوٹی پرجارہاتھاکہ گھات لگائے دہشت گردوںنے فائرنگ کرکے پولیس اہلکارکوقتل کردیا۔پولیس نے مزیدبتایاکہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیاںکے 2خول ملے ہیںجنہیں قبضے میں لے کرفارنسک لیب بھجوادیاگیاہے جس سے معلوم ہوسکے گاکہ مذکورہ اسلحہ کس کس وارداست میں استعمال ہوچکاہے

متعلقہ عنوان :