زینب کا قتل انسانیت کی تذلیل ہے جس پر پنجاب حکومت نے سخت ایکشن لیا ہے ، برجیس طاہر

جمعہ 12 جنوری 2018 15:28

زینب کا قتل انسانیت کی تذلیل ہے جس پر پنجاب حکومت نے سخت ایکشن لیا ہے ..
شاہکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چودھری محمد برجیس طاہر نے سانحہ قصور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی روپ میں چھپے بھیڑئیے نے معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر کے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں ، بچے تو خدا کا روپ ہوتے ہیں مگر درندہ صفت جنسی بھیڑئیے نے معصوم بچی پر ذرا رحم نہیں کھایا ، زینب کا قتل انسانیت کی تذلیل ہے جس پر پنجاب حکومت نے سخت ایکشن لیا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کا جنسی درندے کی گرفتاری میںمدد دینے والے کیلئے 1 کروڑ روپے کا انعام اور مقدمے کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ حوصلہ افزا ء ہے ، پنجاب حکومت ایک لمحہ بھی زینب قتل کیس میں کوتاہی نہیں برتے گی اور جب تک معصوم بچی کا قاتل گرفتار نہیں ہو جاتا تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، زینب پوری قوم کی طرح ہماری بھی بیٹی ہے اسکے ساتھ پیش آنیوالے المناک سانحہ پر ہمارے دل بھی خون کے آنسو رو رہے ہیں سانحہ کے بعد قصور کے شہریوں کا غصہ اپنی جگہ درست ہے مگر قومی املاک کو نقصان پہچانا درست نہیں ہے شہری اپنے غصے پر قابو رکھیں انشاء اللہ جنسی بھیڑیا بہت جلد قانون کی گرفت میں ہو گا جسے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :