وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سے ایبٹ آباد میں چرچز کو بند کیے جانے پر جواب طلب

جمعہ 12 جنوری 2018 15:28

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سے ایبٹ آباد میں چرچز کو بند کیے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی دفترنے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سے ایبٹ آباد میں چرچز کو بند کیے جانے پر جواب طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پی، ٹی ،آئی کے سنٹرل سیکرٹریٹ سے ذرائع نے آن لائن کو بتایاکہ ایبٹ آباد میں گزشتہ دنوں چھ گرجاگھروں کو بند کئے جانے کے معاملے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیراعلی پرویز خٹک سے تحریری وضاحت طلب کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں چرچز کو بند کرنے کی وجوہات اور ان محرکات کے بارے میں وضاحت پیش کی جائے ، ذرائع کا کہناتھا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میںبسنے والی تمام اقلیتوں کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے اورملک کے آئین میںمذہبی آزادی حاصل ہے لہذا چرچز کی بندش کی وجوہات کی تفصیلات پیش کی جائیں، ذرائع کا مزید کہناتھاکہ ان حالات میں جب کہ امریکہ نے پاکستان کا نام ملک میں مذہبی آزادی کی بنیاد پر واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ، اس تناظر میں چرچز کا بند کرنا بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے امیج کو خراب کرسکتا ہے، واضع رہے کہ گزشتہ دنوں ایبٹ آبادمیں 6چرچز کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کردیا گیا تھا ، ضلعی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ غیررجسٹرڈ گرجاگھروںکو بند کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :