مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف آج عام ہڑتال ہو گی

تحریک حصول منزل مقصود تک جاری رہے گی، حریت قائدین

جمعہ 12 جنوری 2018 15:26

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) حریت قائدین سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے کہا ہے کہ کالے قوانین اور نام نہاد من گھڑت الزامات لگا کر ہزاروں بزرگ و جوان جیلوں اور دوسرے حراستی مرکز میں قید رکھے جا رہے ہین ۔ جہاں انہیں تعزیت اور تریپ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اپنے مشترکہ بیان میں قائدین نے کہا کہ بھارتی حکمران یہ سب کچھ محض ان اسیروں کے ایام اسیری کو طول بخشنے کے لئے کر رہے ہیں تاکہ ان اسیروں کو زیادہ سے زیادہ تکلیف و اذیت سے گزارا جا سکے ۔

قائدین نے کہا کہ سینکڑوں بزرگ و جوان ہیں جو بھارت کی جیلوں سے لے کر جموں و کشمیر کی جیلوں میں کئی دہائیوں سے قید میں پڑے ہوئے ہیں ہزاروں میں جن کو فرضی کیسوں میں ٹرائل پر ٹرائل پر رکھا جا رہا ہے اور سالہا سال ضمانت بھی نہیں دی جا رہی۔

(جاری ہے)

بیسیوں ایسے ہیں جو عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں قائدین نے کہا کہ سب کچھ محض سیاسی انتقام گیری کے لئے ہو رہا ہے اور اس کا مقصد کشمیریوں کی مزاحمت کو کچل کر بھارتی تسلط کو مضبوط بنانا ہے ۔

آج ہفتہ کو مکمل اور ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال کی اپیل کو ہدراتے ہوئے مشترکہ قیادت نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے منظم و مربوط احتجاج سے بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا پر بھی واضح کر دیںکہ کشمیری اس ظلم و جبر اور قتل عام کے باوجود اپنی تحریک مزاحمت سے باز نہیں آئیں گے اور یہ تحریک حصول مقصود تک جاری رہے گی ۔۔

متعلقہ عنوان :