قصور میں جلاؤ گھیراؤ سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 جنوری 2018 14:58

قصور میں جلاؤ گھیراؤ سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2018ء) : قصور میں زینب کیس سے متعلق احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں جلاؤ گھیراؤ کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پیش کر دی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تربیت یافتہ شر پسند عناصر نے معاملہ ہائی جیک کرنے کی کوشش کی۔ کئی شرپسند عناصر بیگز میں پتھر بھر بھر کر لائے ۔ فوٹیج کی مدد سے شرپسند عناصر کی شناخت کی جا رہی ہے ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق شناخت ہونے کےبعد ان شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :