قصور میں معصوم بچی کیساتھ زیادتی اور قتل کیخلاف آزاد جموں جموں وکشمیریو نیورسٹی کے طلباء و طالبات بھی سراپاا حتجاج

خوفناک واقعہ کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

جمعہ 12 جنوری 2018 15:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) قصور میں معصوم بچی کیساتھ زیادتی کرنے کے بعد قتل کر دینے کیخلاف آزاد جموں جموں وکشمیریو نیورسٹی کے طلباء و طالبات بھی سراپاا حتجاج، گزشتہ دنوں قصور میں ہونے والے ایک خوفناک واقع کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جو جامعہ کشمیر سے شروع ہوئی سی ایم ایچ چوک سے ہوتے ہوئے واپس جامعہ کشمیر میں احتتام پذیر ہو گئی ریلی میں جامعہ کشمیر کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،جن کے ہاتھوں میں بینرز، اور پلے کارڈ بھی موجود تھے جس پر زینب کے قاتل زندہ ہیں ہم شرمندہ ہیں، ہمیں انصاف دو، ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے، کے نعرے درج تھے ریلی کی قیادت طلباء رہنما سید فیضان نقوی، راجہ شادب، میر ولید، جنید نقوی، میر عمر مشتاق، راجہ طلعت، سردار ولید ،،شانی مغل شیخ عمر نذیر کر رہے تھے، جبکہ ریلی میں سید احسن ہمدانی، سردار عثمان، قیصر ممتاز عباسی، راجہ اویس، اویس اعوان، مدثر عباسی، سمیر سردار، راجہ اوصاف ،ملک احسن، سبطین نقوی، ندیم خواجہ، سردار مہتاب کے علاوہ طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ کیسا اسلامی ملک ہے جہاں بچے بھی محفوظ نہیں اور جرائم پیشہ لوگ بلا ڈر و خوف ہر جرم کرکے بچ جاتے ہیں غریب کمزور لوگوں کو پولیس پکڑ کر آگے کردیتی ہے جو ساری عمر جیلوں میں رہتے ہیں لیکن اصل مجرم رشوت اور سفارش سے آزاد پھرتے اور دہشت پھیلاتے ہیں۔ اصل میں پورا معاشرہ ہی کرپٹ ہوچکا ہے ،قصور میں پیش آنے والا واقعہ جس میں معصو م بچی زینب کے ساتھ ظلم وبربریت کی داستان رقم کی گئی ہے اس کی جتنی بھی مذ مت کی جائے کم ہے اس کے ذ مہ داروں کو عبرت کا نشان بنانا چاہے ان کے خلاف سخت سے سخت کاروا ئی ہونی چاہے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی حرکت کرنے کے بارے میں سوچے بھی نہ واقع پنجاب حکومت کی گڈ گورنس کے جھوٹے دعووں کا منہ بولتا ثبوت ہے پنجاب حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور خود کو خادم اعلیٰ کہلانے والے شہباز شریف نے اپنے خاندان کی سکیورٹی کے لیے تو پوری پولیس فورس کو لگایا ہوا ہے تو ایسے واقعات تو ہوں گے عوام کے تحفظ کے نام پر ووٹ لینے والوں کو شرم آنی چاہے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے عملی طور پر کام کرنا چاہے۔

احتجاجی ریلی کے احتتام پر معصوم زنیب کے ایثال ثواب اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی

متعلقہ عنوان :