مظفرآباد ‘ کائی منجہ میں ایک دن ایک گھر دو جنازے‘ حقیقی چچا اور بھتیجا خالق حقیقی سے جاملے‘ نماز جنازہ کے بعد سپر د خاک

نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عوام کی بڑھی تعداد میں شرکت‘ پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا

جمعہ 12 جنوری 2018 15:21

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) حلقہ چھ کائی منجہ ایک دن ایک گھر دو جنازے، حقیقی چچا اور بھتیجا خالق حقیقی سے جاملے، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپر د خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عوام کی بڑھی تعداد میں شرکت، تفصیلات کے مطابق حلقہ چھ کائی منجہ یونین کونسل کے علاقے کہیان پلہوٹ میںغلام حیدروفات پا گئے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے نوجوان متحرک سیاسی رہنما حافظ شاکر کے والد محترم فارس اعوان دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگئے اس طرح ایک دن میں ایک ہی گھر سے دو جنازے نکلنے پر ہر آنکھ اشک بار تھی، دونوں مرحومین کونماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں تحریک انصاف کے ڈویثرنل سینئر نائب صدر سید تبریز کاظمی، ممبر مجلس عاملہ سی یوجے عمر اعوان، ن لیگ حلقہ چھ کے جنرل سیکریٹری صغیر بخاری، مدرس اسحاق اعوان سمیت عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دریں اثناء تحریک انصاف کے ڈویثرنل سینئر نائب صدر سید تبریز کاظمی، محمد عمر اعوان نے منظور عباسی کے گھر جاکر ان کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرو جمیل کی دعا کی ہے