چکار کو کو ماڈل ٹاؤن بنا کر فاروق حیدر کے ویثرن کی تکمیل کرینگے‘نو تعینات ایڈمنسٹریٹر ٹاون کمیٹی چکار سردار عبدالقیوم

جمعہ 12 جنوری 2018 15:21

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) نو تعینات ایڈمنسٹریٹر ٹاون کمیٹی چکار سردار عبدالقیوم خان نے کہا ہے کہ چکار کو کو ماڈل ٹاؤن بنا کر فاروق حیدر کے ویثرن کی تکمیل کرینگے، عہدہ اور اختیارات پارٹی قیادت، لیگی کارکنوں کی امانت ہیں جن میں کھبی خیانت نہیں کر سکتا، مسلم لیگ ن کی حکومت نے جس طرح ریاستی تعمیروترقی کے لیے اقدامات کیے وہ قابل تحسین ہیں گزشتہ روز عوام علاقہ کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں مسلم لیگی حکومتوں نے عوامی فلاح وبہبود کیلئے جو اقدامات کیے ان سیمخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، مسلم لیگ ن کی آزاد کشمیر حکومت، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے مجھ پر بھاری ذمہ داری عائد کی ہے جس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا، چکار کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے، کوشش ہوگی کہ چکار کو ریاست میں ماڈل ٹاؤن بناوں، وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت اور ہدایات کے مطابق لیگی کارکنوں کی مشاورت سے بلاتخصیص عوامی فلاح و بہبود کے کام کرینگے، میرٹ اور عوامی اجتماعی مفادات کو ہر صورت میں ترجیح دیکر اقربا پروری کی سابقہ روایات کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کرینگے۔