موجودہ کرپٹ سسٹم سے عوام کو نجات ملے گی‘ عوام سے دھوکہ اور فراڈ کے ذریعے حکومت پر براجمان ہونے والوں نے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی ‘ نوازشریف ملک پاکستان میں عدم استحکام کی سیاست کر رہے ہیں

ْپاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیرکے رہنما فہد جاوید چوہدری کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 12 جنوری 2018 15:21

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیرکے رہنما فہد جاوید چوہدری نے کہا ہے موجودہ کرپٹ سسٹم سے عوام کو نجات ملے گی ۔ عوام سے دھوکہ اور فراڈ کے ذریعے حکومت پر براجمان ہونے والوں نے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی ہیں ۔ نوازشریف ملک پاکستان میں عدم استحکام کی سیاست کر رہے ہیں‘ میاں نواز شریف نے اپنی4سالہ دور اقتدار میںپاکستانی معیشت بڑی طرح ناکام ہو چکی ہے ہزاروں ارب پاکستان پر قرضہ بڑھ چکا ہے ۔

عوام کا استحصال کرنے کا انجام بہت قریب آچکا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔فہد جاوید چوہدری نے کہا کہ ن لیگ غیر سیاسی جماعت کے طور پر ابھر رہی ہے اس کے قائدین اور کارکنان غیر جمہوری اور غیر سیاسی حرکات کر کے شیطانیت کو ہوا دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ اپنے مذموم مقاصد میںکسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونگے ۔ عوام نے ان لوگوں کو مسترد کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کو اب حکومت کرنے کی ہمت نہیں رہی کرپٹ اور دھاندلی کی پیداوار حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا ہے عمران خان کا عوامی خواہشات کی تکمیل میں اپنی جانیں تک قربان کرنے کو تیار ہے تحریک انصاف کے کارکنان ایک عزم اور حوصلے ساتھ اپنے لیڈر کی ہر کال پر لبیک کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے جس طرح کا مظاہرہ کیا ہے اس سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ یہ جماعت غیر سیاسی قوت کے طور پر ابھر رہی ہے