پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس میں حق بات کہنے کی سب کو اجازت ہے ‘ اگر پارٹی قائدین میں سے کوئی غلط کام کرتا ہے تو اس سے پوچھا جا سکتا ہے کہ آپ کیوں غلط کر رہے ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی اوور سیز رہنماچوہدری ساجد ایوب کی صحا فیوں سے بات چیت

جمعہ 12 جنوری 2018 15:21

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی اوور سیز رہنماچوہدری ساجد ایوب نے کہا ہے کہ ۔پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس میں حق بات کہنے کی سب کو اجازت ہے اور اگر پارٹی قائدین میں سے کوئی غلط کام کرتا ہے تو اس سے پوچھا جا سکتا ہے کہ آپ کیوں غلط کر رہے ہیں،ن لیگ حلقہ نمبر 4کے رہنمائوں کی سوچ صرف بی ٹی ممبر کی سی ہے ۔

سیاست میں صبر وتحمل اور رواداری کے ساتھ چلا جاتا ہے۔پیپلز پارٹی حلقہ نمبر 4 چوہدری محمد یٰسین کی قیادت میں عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے۔ قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی تھی اور یہ سوچ دی تھی کہ کشمیر کی آزادی تک ایک ہزار سال کی جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گئیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کی کوئی قومی سوچ نہیں ہے۔

نواز شریف حادثے کی پیداوار ہیں۔ان خیا لات کا اظہارانہو ں نے صحا فیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری ساجد ایوب نے کہا کہ۔پیپلز پارٹی ایک نظریے سوچ وفکر کے تحت چل رہی ہے اور وہ سوچ فکر کشمیر کی آزادی سے شروع ہو تی ہے۔پیپلز پارٹی ریاست کے بیس کو حقیقی معنوں میں بیس کمیپ بنانا چاہتی ہے۔سیاسی مسخرے ہمار ا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔انہوںنے کہا کہ۔۔پیپلز پارٹی کی حکومت وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین کی قیادت میں عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے

متعلقہ عنوان :