آزاد کشمیر پبلک اکائونٹس کمیٹی کا شیڈول ثانی جاری ‘کمیٹی کا اجلاس اب 22جنوری پیر ہو گا

جمعہ 12 جنوری 2018 15:21

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء)آزاد کشمیر پبلک اکائونٹس کمیٹی کا شیڈول ثانی جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق کمیٹی کا اجلاس اب 22جنوری بروز پیر ہو گا۔ جس میں ترقیاتی ادارہ میرپور23جنوری کو میونسپل کارپوریشن میرپور اور 24جنوری کو ضلع کونسل میرپور کا اجلاس ہو گا۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے اجلاس میں متذکرہ محکمہ جات کے ریکارڈ کی پڑتال کی جائے گی۔ اجلاس کی صدارت چیئر مین کمیٹی چوہدری محمد اسحاق کریں گے۔ جبکہ ممبران کمیٹی کرنل (ر) وقار احمد نُور، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، حافظ محمداحمد رضا قادری، ملک محمد نواز، عبدالماجد خان ایم ایل ایز سمیت متعلقہ محکمہ جات کے حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس ایم ایل اے ہاسٹل کے کمیٹی رُوم میں ہو گا۔