سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی اپیل مسترد کردی
تازہ ترین : 1

سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی اپیل مسترد کردی

سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی اپیل مسترد کردی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جنوری۔2018ء)سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اسے تحلیل کر دیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آج پی ایم ڈی سی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پی ایم ڈی سی کے وکیل کی جانب سے کونسل کو کام کرنے دینے سے متعلق دائر کی گئی اپیل مسترد کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو تحلیل کرنے کا حکم جاری کیا۔

اس موقع پر سپریم کورٹ نے پی ایم ڈی سی سے متعلق لطیف کھوسہ کی طرف سے دائر اپیل منظور کرتے ہوئے عبوری کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کہا کہ یہ عبوری کمیٹی جسٹس ریٹائرڈ شاکر اللہ جان کی سربراہی میں کام کرے گی اور پی ایم ڈی سی کے نئے انتخابات کرانے کی ذمہ دار ہوگی۔واضح رہے کہ پی ایم ڈی سی نے 7 دسمبر 2017 کو کونسل کی تحلیل کے حوالے سے دیئے گئے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/01/2018 - 14:52:13

اس خبر پر آپ کی رائے‎

The Supreme Court rejected the appeal of the Pakistan Medical and Dental Council

The Supreme Court has dismissed the appeal of the Pakistan Medical and Dental Council, and has dissolved it. The three-member bench of the Supreme Court, headed by Chief Justice Mian Mian Saqib Nisar, heard the case regarding PMDC today. The Supreme Court rejected the appeal filed by the PMDC lawyer for giving the Council work to work, to issue dissolution of Pakistan Medical and Dental Council.

Related : Pakistan, Supreme Court

متعلقہ عنوان :