داعش کا حصہ بننے والے سعودی کو 12 برس قید کی سزا

ملزم سعودی قائدین کو کافر قرار دینے والا لٹریچر بانٹ رہا تھا کہ حراست میں لے لیا گیا ،بیرون ملک جانے پر بھی پابندی

جمعہ 12 جنوری 2018 15:19

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) داعش کا حصہ بننے والے سعودی کو 12 برس قید کی سزاسنادی گئی، مقامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں فوجداری کی خصوصی عدالت نے داعش کے رہنما ابوبکر البغدادی کے ہاتھ پر بیعت اور داعش تنظیم میں شمولیت کا الزام ثابت ہوجانے پر سعودی شہری کو 12 برس قید کی سزا سنا دی۔مقامی شہری داعش نواز گروپوں میں شامل تھا۔

(جاری ہے)

معلومات کی تفصیل اور میٹنگز میں حصہ لے رہا تھا۔ سعودی ریاست کے قائدین کو کافر قرار دینے والا لٹریچر تقسیم کر رہا تھا۔ شام کے شورش زدہ مقامات پر جا کر خانہ جنگی میں حصہ لینے کیلئے کوشاں تھا۔عدالت نے اسے 12برس قید کی سزا سنائی، اعتبار گرفتاری کے دن سے ہوگا۔ وہ 4 برس سے جیل میں تھا۔ رہائی کے بعد 12 سال تک اسے مملکت سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :