مسلم کانفرنس تحریک ،نظریے کا نام ہے،نظریہ اور تحریکیں کبھی ختم نہیں ہوا کرتی‘ہمارے بزرگوں نے مسلم کانفرنس کو بنایا اور حفاظت کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے ‘ہمارے بعد ہمارے بچے تحریک آزادی کشمیر کی بانی جماعت کی حفاظت کرینگے

مسلم کانفرنس کے رہنما صاحبزادہ عماد رضا کی صحا فیوں سے بات چیت

جمعہ 12 جنوری 2018 15:19

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء)مسلم کانفرنس کے رہنما صاحبزادہ عماد رضا نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس ایک تحریک ،نظریے کا نام ہے،نظریہ اور تحریکیں کبھی ختم نہیں ہوا کرتی،ہمارے بزرگوں نے مسلم کانفرنس کو بنایا اور اس کی خفاظت کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے اور ہمارے بعد ہمارے بچوں کا کام ہے کہ وہ اس تحریک آزادی کشمیر کی بانی جماعت کی حفاظت کریں۔

ملک کو موجودہ سیاسی بحرانوں سے نکال سکے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ناکام ہو چکی ہے میاں محمد نواز شریف کو چاہیے کہ وہ ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے آزادکشمیرکو آزاد کروانے میں 27سالہ نوجوان مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کا اہم کردار تھا۔ان خیا لات کا اظہارانہو ں نے صحا فیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ عماد رضانے کہا کہ نوجوان ملک کا عظیم اثاثہ ہوتے ہیں اور کسی بھی ملک کی آزادی میں نوجوان نسل اہم رول ادا کرتی ہے۔

اور با لخصوص پاکستان کی آزاد اور کشمیر کی آزادی کیلئے نوجوانوں نے اپنے سینوں پر بم باندھ کر قربانیاں دیں اور ملک کو آزاد کیا انہوں نے کہا کہ مسلم یوتھ ونگ اور مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن جماعت کیلئے ریڑھ کی ہڈی سی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے والے آج شرمندگی سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر عوامی طاقت سے حکومت میں آ کر لوگوں کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ سیاسی لحاظ سے پختہ ہوتی تو ملک میں یہ صورتحال کسی بھی صورت پیدا نہ ہوتی اور آج سڑکوں پر سیاست نہ ہوتی ۔ ن لیگ کے قائدین صرف اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے عوام دشمن پالیسیاں اپنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج انتہائی افسوس کا مقام ہے ن لیگ کے پاس قیادت کا فقدان ہے کوئی بھی لیڈر اس وقت اس جماعت کے پاس موجود نہیں ہے جو ملک کو موجودہ سیاسی بحرانوں سے نکال سکے۔